: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،18جون(اعتمادنیوز)مہیشورم پولیس حدود میں ایک 27سالہ خاتون نے اپنی رہائش گاہ میں خودکو جلا کرخودکشی کرلی۔مہیشورم پولیس کے مطابق نعش کی شناخت 27سالہ ایم جیا اماں کے نام سے کی جو ایک گھریلوں خاتون تھی،شوہر M.Papaiahجو مہیشور م علاقے کے حبیب اللہ گوڑہ کا رہائشی ہے۔جیا اماں نے منگل کی شام خودکو جلا
لیا ،فوری طور پر عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ چہارشنبہ کے روز فوت ہوگئی۔جیا اماں نوسال پہلے پاپپیا سے شادی کی تھی۔گذشتہ پانچ مہینوں سے جیا اماں بیمار تھی ،خراب صحت کی وجہ سے وہ کافی ذہنی تکلیف میں تھی۔جسکی وجہ سے جیا اماں نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔مہیشورم پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ عثمانیہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔